ابنا: حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گزشتہ رات نواسۂ رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کی شب ولادت با سعادت کے موقع پر ایران کے بزرگ اور نوجوان شعرا اور اسی طرح افغانستان اور تاجیکستان سے تعلق رکھنے والے بعض فارسی گو شعرا کے ساتھ ملاقات میں علاقے میں اسلامی بیداری اور عصر حاضر کی خصوصیات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ اسلامی بیداری ایران کی عظیم قوم کی تحریک سے متاثر ہے کیونکہ اسلامی انقلاب تسلط کے نظام کے خلاف ایک حیرت انگیز تبدیلی تھی اور اس تبدیلی نے ملت ایران کو قوموں کے لیے ایک مثال اور نمونۂ عمل میں تبدیل کر دیا۔رہبر انقلاب اسلامی نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ شعرا کو اپنے زمانے کی خصوصیات کا ادراک کرتے ہوئے ملت ایران کے نمونۂ عمل ہونے پرپابند رہتے ہوئے، معاصر شعر میں دینی و اسلامی معرفت کو اور زیادہ گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے موجودہ دور کو فارسی شعر کی دوبارہ تازگی اور عروج کا دور قرار دیا اور فرمایا کہ اسلامی انقلاب ہنر اور تعلیمات کو عوام اور معاشرے کے اندر لے کر آیا ہے۔رہبر انقلاب اسلامی نے شعر انقلاب کے تشخص کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ شعر اسلامی انقلاب کی بات اور اقدار کو بیان کرنے والا ہے۔رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل بعض شعرا نے اخلاقی، دینی، سیاسی، انقلابی، اسلامی بیداری اور سماجی موضوعات پر اپنے اشعار پڑھ کر سنائے۔............
15 اگست 2011 - 19:30
News ID: 260057
رہبر انقلاب اسلامی نے علاقے میں اسلامی بیداری کوایران کے اسلامی انقلاب کی تحریک سے متاثر قرار دیا ہے۔